حافظ نعیم

دہشتگرد اسرائیل اور امریکا کو نہ روکا گیا تو جنگ ایشیا تک پہنچ جائے گی۔ حافظ نعیم

فیصل آباد (پاک صحافت) حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ اگر دہشتگرد اسرائیل اور امریکا کو نہ روکا گیا تو جنگ ایشیا تک پہنچ جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے فلسطین کی پکار ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کو کوئی لگام دینے والا نہیں ہے، اقوام متحدہ کے لیے شرم کا مقام ہے، اسرائیل کو امریکا کی پوری سرپرستی حاصل ہے۔ دنیا اس وقت حالت جنگ میں ہے، المیہ یہ ہے کہ اقوام متحدہ میں جاری اجلاس کے دوران اسرائیل نے لبنان پر حملہ کیا، اسرائیل نے حسن نصراللہ کو شہید کیا، کوئی اسے لگام دینے والا نہیں، اقوام متحدہ ظالموں کا ہاتھ نہیں روکتی۔

حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ اور یورپی ممالک انسانیت کے چیمپئن بنتے ہیں، اسرائیل کی پشت پر امریکہ ہے، جس کی مکمل سرپرستی کی جا رہی ہے، فلسطین میں ظلم کے پہاڑ توڑے گئے۔ غزہ دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل بن چکی ہے، دنیا بھر سے یہودیوں کو لا کر فلسطین میں آباد کیا گیا، 1948 میں 25 ہزار فلسطینیوں کو شہید کیا گیا، لاکھوں بے گھر ہوئے، 77 سال سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم افواج کو اپنی قوم کو فتح کرنے سے فرصت نہیں مل رہی، یہ ہے امت مسلمہ کی کمزوری، لوگوں کو فرقوں میں بانٹا ہوا ہے۔ جماعت اسلامی نوجوانوں کو متحد کرے گی، جاگیردار، وڈیرے حکومتوں میں بیٹھ کر فیصلے کرتے ہیں، یہی چاول، کپاس، چینی کا بحران پیدا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف

پاکستان کے وزیر دفاع کا صیہونی حکومت کو انتباہ

پاک صحافت پاکستان کے وزیر دفاع نے فلسطین، لبنان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے