جعفرآباد (پاک صحافت) دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید 32 سالہ سپاہی عبدالحکیم کی نمازجنازہ اداکر دی گئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے جعفرآباد کے 32 سالہ سپاہی عبدالحکیم شہید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، شہید کا جسد خاکی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قصبے میں سپرد خاک کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران، شہید کے لواحقین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج دہشتگردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
Short Link
Copied