خوارج کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں۔ محسن نقوی

محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں 4 کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ 11 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں، قوم کو سیکورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے، خوارج کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں امن کے لئے قابل قدر اقدامات کئے، دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قابل ستائش ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں امن و استحکام کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے