خواجہ آصف

خواجہ آصف نے فون کی سمز بند کرنے کی مخالفت کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے فون کی سمز بند کرنے کی مخالفت کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ فون کی سم بند کرنا زیادہ اثر نہیں کرے گا، آج کل لوگ فون پر ٹیکس بچانے کے لیے پہلے ہی بغیر سم کے وائی فائی پر فون چلارہے ہیں، سم بند کرنا بڑی بیماری کا پیناڈول سے علاج کرنے کے مترادف ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ٹیکس چوروں کے خلاف اعلان جنگ ہونا چاہیئے، یہ لاڈ پیار والے اقدامات بھی بددیانتی ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ نمونے کے طور پر سگریٹ ہی لے لیں، یہ 300 ارب کی ڈکیتی ہے، گنتی کریں گے تو ہزاروں ارب روپے بنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے