لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف سرخرو ہوئے ہیں، برطانیہ کی عدالت سے ایسا فیصلہ آیا کہ ان کی زبانیں بند ہوگئی ہیں، حکومت کی سمجھ میں نہیں آرہا کہ اب کیا کریں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم پر جھوٹے مقدمات نہ بنتے تو لوگوں کو کیسے پتاچلتا کہ سچ اور جھوٹ کیا ہے، ہم نے چند سال کے اقتدار کا سودا نہیں کیا، مسلم لیگ (ن) لمبی ریس کا گھوڑا ہے۔
واضح رہے کہ مریم نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف گھر میں گھس کر مارتا ہے اس لیے سب اس سے ڈرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ظالم پلیٹ میں رکھ کرحق نہیں دے گا حق لینا پڑتا ہے، ہر بار دھاندلی نہیں ہوتی، ہر ظلم کا حساب دینا پڑے گا۔ اگر کسی نے سازش کی تو ہم منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔