تخت پڑی

حکومت پنجاب اور پاک فوج کے زیرِنگرانی شجرکاری مہم کا آغاز

تخت پڑی (پاک صحافت) حکومت پنجاب اور پاک فوج کے زیرِ نگرانی”تخت پڑی جنگل“ کی بحالی کے لئے مون سون شجر کاری کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کے گرین پاکستان انیشیٹو اور پلانٹ فار پاکستان کے اس مہم کی بدولت دو لاکھ سے زائد پودے اُگائے گئے۔ اس مہم میں پاک فوج کے ہمراہ سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مہم میں علمائے کرام، مختلف مدارس کے طلبا اور خصوصی بچے بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے، اقلیتی برادری بالخصوص عیسائی، سکھ اور ہندو برادری نے بھی شرکت کیں۔

اس مہم میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر سے “سیڈبالز” زمین کی طرف پھینکے گئے تاکہ ذیادہ سے ذیادہ پودے اگائے جاسکیں۔ عوام نے جنگلات کی بحالی اور لوگوں میں شجر کاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے