لاہور (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ حکومتِ پنجاب قرآن بورڈ کو پورا سپورٹ کرے گی۔ خیال رہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جامعہ اشرفیہ جا کر مولانا فضل الرحیم کو چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ کے عہدے پر تعینات ہونے پر مبارک باد بھی دی۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ کے عہدے پر آپ کی تعیناتی کا دل کی گہرائیوں سے خیر مقدم کرتے ہیں۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اُمید ہے کہ آپ جیسے جید عالم دین کی رہنمائی میں پنجاب قرآن بورڈ ایک فعال ادارہ بنے گا۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحیم نے اس موقع پر ملک وقوم کی ترقی، خوش حالی، استحکام، امن اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کرائی۔