کرچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حب حادثے کے 52 زخمی اسپتال لائے گئے تھے، جن میں سے 40 کو ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ 2 بچے بھی زیرِ علاج ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ حب حادثے میں 17 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ پوری کوشش ہو گی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں دی جائیں، ٹراما سینٹر کے 5 زخمی وینٹی لیٹر پر ہیں، جب تک زخمی وینٹ پر ہیں ان کی صحت کو تشویش ناک ہی کہیں گے، 2 بچوں کا علاج این آئی سی ایچ میں ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ درگاہ شاہ نورانی جانے والے زائرین سے بھرا ٹرک حب میں عیاں پیر کے قریب کھائی میں گر گیا تھا۔