خواجہ آصف

حالیہ تبدیلی کو بنگلادیش کا اندرونی معاملہ سمجھتے ہیں۔ وزیر دفاع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حالیہ تبدیلی کو بنگلادیش کا اندرونی معاملہ سمجھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارا تاریخ کا ایک لازوال رشتہ ہے، مسلم لیگ کا جنم بھی بنگال میں ہوا، بنگال نے مسلم لیگ کا جھنڈ ا بلند رکھا اور مسلم لیگ کی حکومت بنی۔ جب کہ قرارداد پاکستان شیر بنگال نے 1940 میں لاھور میں پیش کی۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ماسوائے چند کے مغربی پاکستان سے حکمراں انگریزوں کے ٹاؤٹ بیوروکریٹ اور جاگیردار گدی نشین تھے۔ مغربی پاکستان کے سیاستدان آخری وقت تک انگریزوں سے وفاداری نبھاتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ دعا ہے بنگلہ دیش اور پاکستان دو آزاد ریاستیں، آزادی کی قدر کریں اور معاشی خود مختاری حاصل کریں اور ایک آزاد اسلامی معاشرے کو فروغ دیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے