جنید صفدر

جنید صفدر کیجانب سے گرفتاری کی خبروں کی تردید

لندن (پاک صحافت) مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے سوشل میڈیا پر ان کی گرفتاری پر چلنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دے کر تردید کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز 2018 کی ہیں، یہ وہ وقت تھا جب مجھے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے اکسایا گیا اور اپنا دفاع کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

جنید صفدر کا مزید کہنا ہے کہ س وقت بھی اسکاٹ لینڈ یارڈ کی پولیس نے مجھ سے تحقیقات کیں اور مزید کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اس جعلی خبر کو پھیلانے والے صحافی نے اپنا ٹوئٹ حذف کردیا ہے، شائد اس کی وجہ یہ تھی کہ انہیں شرمندگی تھی، لیکن پھر بھی ان کی طرف سے کوئی معافی نامہ یا وضاحت جاری نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ سوشل میڈیا کو ان دنوں جعلی سیاسی مہم چلانے اور مخالفین کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، اور جنہیں میری ڈگری میں دلچسپی ہے وہ میری یونیورسٹی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

اقلیتی برادری کیلئے امدادی سکیم کا اجرا خوش آئند ہے۔ احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے