آئی ایس پی آر

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کا جوان شہید

راولپنڈی (پاک صحافت) سراروغہ میں دہشتگردوں سے مقابلے کے دوران پاک فوج کے سپاہی نے جام شہادت نوش کرلیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ کے تبادلے میں 26 سالہ سپاہی احمد علی سکنہ چار سدہ نے شہادت کو گلے لگایا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے بہادر سپاہیوں کی شہادتیں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

حالات آج بھی یقیناً خراب ہیں لیکن 6 ماہ میں بہتری آئی ہے۔ بلال اظہر کیانی

اسلام آباد (پاک صحافت) بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ حالات آج بھی یقیناً …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے