کراچی (پاک صحافت) ذوالفقار بدر کا کہنا ہے کہ جمہوریت کا راگ الاپنے والی پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت اب غیر جمہوری اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان ذوالفقار بدر نے حکومت کی جانب سے پی پی کی فلیکسز و بینرز اتارنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ سے گھبرا کر کارکنوں کی جانب سے آویزاں فلیکسز اتارنے شروع کر دئے ہیں۔
ذوالفقار بدر کا مزید کہنا ہے کہ پی پی کارکنوں نے پی ایچ اے ملازمین کو فلیکسز اتارتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہے۔ جمہوریت کا راگ الاپنے والے غیر جمہوری ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے۔ انہوں نے کہا کہ غربت مہنگائی و بے روزگاری سے ستائے عوام اب نکل پڑے ہیں ان کو روکا نہیں جا سکتا۔
Short Link
Copied