حمزہ شہباز

جلد ہی عوام کا ہاتھ حکمرانوں کے گریبان پر ہوگا، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزاب اختلاف حمزہ شہباز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  حکمرانوں کا یوم حساب قریب آچکا  ہے، جلد ہی عوام کا ہاتھ ان کے گریبان پر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ملک نالائقوں کے ہاتھ میں رہا تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا ۔ خیال رہے کہ حمزہ شہباز نے ملک میں بڑھتی مہنگائی سے متعلق بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

واضح رہے کہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر حمزہ شہباز  کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کے 50 لاکھ نوکریوں اور ایک لاکھ گھر دینے کے جھوٹ قوم کے سامنے بے نقاب ہو گئے، آج عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، معیشت کا برا حال ہے، پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

دہشت گردی کا سر کچلے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا سر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے