جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل

کوئٹہ (پاک صحافت) بولان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف  سیکیورٹی فورسز کا آپریشن  آخری مراحل میں داخل ہوگیا،  بڑی تعداد میں یرغمال بنائے گئے مسافروں کو بازیاب کروالیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں یرغمال مسافروں بشمول عورتوں اور بچوں کو بازیاب کروالیا گیا، بازیاب کروائے گئے بچوں اور خواتین کو انسانی شیلڈ کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔ اس سے قبل عورتوں اور بچوں سمیت 190 یرغمالی رہا  کروائے گئے اور 30 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشت گرد افغانستان میں اپنے سہولت کاروں سے رابطے میں ہیں، خودکش بمباروں نے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے، تین مختلف جگہوں پر یرغمال عورتوں اور بچوں کے ساتھ خودکش بمباروں کی موجودگی کی وجہ سے آپریشن میں احتیاط برتی جارہی ہے، بازیاب کروائے گئے 37 زخمیوں کو طبی امداد کےلیے روانہ کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے