مقبول باقر

جسٹس مقبول کی بھی سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت

اسلام آباد (پاک صحافت) جسٹس (ر) مشیر عالم کے بعد جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے بھی سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں جسٹس مقبول باقر نے کہا ہے کہ کچھ ذاتی معاملات اور مصروفیات کی وجہ سے معذرت کررہا ہوں، اللہ نے مجھے میری حیثیت سے زیادہ عزت دی، ایڈہاک ججز نامزدگی کے بعد سوشل میڈیا پر جو مہم شروع کی گئی اس سے شدید مایوسی ہوئی، موجودہ حالات میں بطور ایڈہاک جج کام کرنے سے معذرت چاہتا ہوں۔

ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے سپریم کورٹ میں بطور ایڈہاک جج تعیناتی پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے ایڈہاک جج کے حوالے سے کوئی جواب جمع نہیں کرایا تھا تاہم ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے بھی ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے