توانائی کی بڑھتی قیمتوں سے نمٹنے کیلئے سب کیلئے سودمند حل تلاش کرنا ہوگا۔ صدر مملکت

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ توانائی کی بڑھتی قیمتوں سے نمٹنے کیلئے سب کیلئے سود مند حل تلاش کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں تاجروں اور 40 علاقائی کاروباری تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ توانائی کی بڑھتی قیمتوں سے نمٹنے کیلئے سب کیلئے سودمند حل تلاش کرنا ہوگا، کیپسٹی چارجز کے مسئلے کے حل کیلئے کاروباری برادری کمیٹی تشکیل دے، کمیٹی شعبہ توانائی کے مسائل کے حل کیلئے صدر مملکت دفتر کے ساتھ مل کر کام کرے۔

آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ صدر مملکت کا دفتر کاروباری برادری کی کمیٹی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا، متفقہ حل تیار کیا جائے تاکہ کسی اسٹیک ہولڈرز کو نقصان نہ ہو، پاکستان کے کاروباری اداروں کو درپیش مسائل سے آگاہ ہوں۔ موقع پر سابق نگران وزیر توانائی گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ توانائی کی بڑھتی قیمتوں سے عوام، صنعتوں، زراعت اور برآمدات پر بوجھ پڑ رہا ہے، توانائی کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے توانائی شعبے میں اصلاحات کی ضرورت ہے، صدر مملکت سے درخواست ہے کہ توانائی کی قیمتوں کے معاملے میں مداخلت کریں۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کے وفد سے ملاقات کے بعد گوہر اعجاز کا مزید کہنا تھا کہ صدر مملکت صنعتوں اور کاروباری اداروں کو درپیش مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں، صدر مملکت نے وفد کو مسائل کے حل، متعلقہ حلقوں کے سامنے معاملہ اٹھانے میں تعاون کا یقین دلایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے