رانا ثناءاللہ

تمام پولنگ اسٹیشنز پر ووٹ ڈالنے کا سلسلہ اچھے طریقے سے جاری ہے۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کے دوران پنجاب کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر ووٹ کاسٹ کرنے کا سلسلہ خوش اسلوبی اور اچھے طریقے سے جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پولنگ اچھے طریقے سے جاری ہے، ٹرن آوٹ 40 فیصد سے زیادہ ہے، یہ منی جنرل الیکشن ہے، گل زمان چوہدری پرویز الہٰی کے فرنٹ مین ہیں، پرویز الہٰی کو عمران خان نے ڈاکو کہا تھا۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ شرقپوری کو جانتا ہوں، وہ گھٹیا انسان ہے، شرقپوری انتہائی لالچی اور گرا ہوا انسان ہے، بڑی بات نہیں کہ اس نے پیسے لیے ہوں، ڈی پی او مظفرگڑھ کو کہا ہے کہ اہلکاروں کو روکیں انکا اسلحہ لیں، کمپنی پر پابندی عائد کی جائے گی سخت ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ پہلے کیوں رپورٹ نہیں ہوا تھا، سیکرٹری داخلہ کو کہا ہے کہ اس کی انکوائری کریں، سیکیورٹی کمپنی کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہے۔ تین ہزار 140 پولنگ اسٹیشن میں سے صرف 14 کے باہر سے شکایت آئی، کسی سیاسی جماعت کی جانب سے پولنگ اسٹیشن کے اندر کی کوئی شکایت نہیں، چیف الیکشن کمشنر کو خراجِ تحیسن پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

ایف بی آر کا انفورسمنٹ نظام بہتر بنانا وقت کی ضرورت ہے۔ شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے