ترجمان پاک فوج کی پریس کانفرنس نے عمران نیازی کو کاذب اعظم ثابت کردیا ہے۔ حسن مرتضی

حسن مرتضیٰ

لاہور (پاک صحافت) حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کرکے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کردیا ہے۔ عمران نیازی کے جھوٹے نعروں اور دعوں کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے رہنما حسن مرتضی نے کہا ہے کہ عمران خان کا ایبسولوٹلی ناٹ والا بیانیہ ایبسولوٹلی بکواس ثابت ہوگیا ہے۔ عمران خان خارش کو بھی امریکی سازش کہتے رہے، انہیں یہ وہم ہے کہ وہ امریکہ کے لیے اہم ہے۔ امریکہ مخالف بیانیہ عمران نیازی کی ابراج گروپ کیس سے بچنے کی ایک چال ہے۔

حسن مرتضی کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنے سیاسی مخالفین کو ملک دشمن کہہ کر نیچ ترین سیاست کی، پاکستان کے اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرینڈز عمران خان کی ہدایت پر چلوائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے اقتدار کے لیے ملک کو انتشار کی جانب دھکیلا، بلاول بھٹو زرداری نے نیازی کا ہر ایک جھوٹ قوم کے سامنے بے نقاب کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے