فیک نیوز

تربت نیول بیس پر دہشتگرد حملے کی زیرگردش خبریں بے بنیاد

اسلام آباد (پاک صحافت) تربت نیول بیس پر حملے کے بارے میں سوشل میڈیا پر زیر گردش خبریں بے بنیاد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر جعلی ویڈیو شیئر کرکے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ جعلی ویڈیوز کے ذریعے تربت نیول بیس پر دہشتگرد حملے کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی خدکوچہ تھانے کی ویڈیوز بھی جعلی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بنیادوں پر بلوچستان میں مؤثر آپریشنز جاری ہیں، بے بنیاد خبروں اور ویڈیوز کا مقصد خوف وہراس اور انتشار پھیلانا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی ادارے ملک کی تمام اہم تنصیبات کی حفاظت کیلئے چوکس ہیں، سکیورٹی ادارے کسی بھی شر انگیزی کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے