مولانا فضل الرحمن

بے گناہ شہریوں پر حملہ کرنے والے پاکستان اور اسلام کے دشمن ہیں۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ بے گناہ شہریوں پر حملہ کرنے والے پاکستان اور اسلام کے دشمن ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے آبائی شہر ڈی آئی خان میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بے گناہ معصوم قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہوں، بے گناہ شہریوں پر حملہ کرنے والے پاکستان اور اسلام کے دشمن ہیں، واقعہ کی فوری تحقیقات کرکے مجرموں کو سزا دی جائے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے وہ جب چاہتے ہیں کسی پر حملہ آور ہوجاتے ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

شمالی و جنوبی وزیرستان میں جھڑپیں، 12 خوارجی دہشتگرد ہلاک، 6 جوان شہید

وزیرستان (پاک صحافت) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے