اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) روبینہ خالد نے کہا ہے کہ بدانتظامی کی کسی بھی صورت کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق روبینہ خالد نے پروگرام کی مستحق خواتین کی عزت نفس اور وقار کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مستحقین کو ضروری خدمات فراہم کرنے کے لیے غیرمتزلزل عزم کی ضرورت ہے۔
بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں ایک تعارفی میٹنگ کے دوران سینئر انتظامیہ اور افسران سے خطاب کرتے ہوئے روبینہ خالد نے واضح کیا کہ ان کی قیادت میں بدانتظامی کی کسی بھی صورت کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔