پاک فوج

بیرونِ ملک سے پاک فوج کیخلاف پراپیگنڈا کرنے والے کی تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور (پاک صحافت) پاک فوج، پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر پراپیگنڈے کرنے والے ایک شخص کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق بیرون ملک مقیم اکبر حسین پاک فوج کے خلاف منفی پراپیگنڈے میں شامل ہے جس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر خیبرپختونخوا میں بد امنی اور سول وار کی جھوٹی خبریں پھیلائیں۔ اکبر حسین نے 9 مئی واقعات کے دوران عوام کو انتشار اور شرپسندی پر اکسایا جبکہ سوشل میڈیا پر بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کا الزام بھی فوج پر لگایا۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد اکبر حسین ریاست مخالف پراپیگنڈے میں مصروف رہا اور وہ پاک فوج کا نام استعمال کرتے ہوئے فارن فنڈنگ بھی حاصل کرتا رہا۔ سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف بھارتی پراپیگنڈوں کو بھی شیئر کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے