بہترین معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، رانا تنویر

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ بہترین معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار کل رچنا انڈسٹریز میں اقتصادی زون کا افتتاح کریں گے۔ اس حوالے سے رانا تنویر کا کہنا ہے کہ صنعتی ترقی ملک کے معاشی منظر نامے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے، صنعت کی ترقی سے ملک کی ترقی وابستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ صنعت کا پہیہ چلے گا تو ملک معاشی طور پر مستحکم ہو گا، زراعت اور صنعت کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے، معیشت کی بحالی مسلم لیگ ن کا ایجنڈا، مشن اور اوّلین ترجیح ہے۔ رانا تنویر کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کی قیادت میں بڑے پیمانے پر معاشی اصلاحات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے