محمد اورنگزیب

بھرپور امید ہے پیپلزپارٹی کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سے مکمل رابطے میں ہیں اور تمام معاملات پر مشاورت جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ 2022 میں جب اس وقت کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کی بات کی تھی اسی وقت یہ ٹیکس لگا دیا جانا چاہیے تھا، اب دو سال بعد ہم اسے رجسٹرڈ کر رہے ہیں، اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ جولائی میں ریٹیلرز پر براہ راست ٹیکس لگا رہے ہیں کیونکہ اب ملک کی بہتری کے لیے ہر ایک کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔

محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ہم ٹیکس دہندگان کی رجسٹریشن میں تیزی لا رہے ہیں، نان فائلرز کی اختراع سمجھ نہیں آتی، پاکستان واحد ملک ہے جس میں نان فائلرز کی کٹیگری موجود ہے۔ نان فائلرز کے ریٹس اس سطح پر لے گئے ہیں کہ وہ ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے کے لیے ضرور سوچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب نان فائلرز اور ٹیکس نادہندگان کی سمیں بند کی گئیں تو کم از کم 7 ہزار کے قریب سمیں دوبارہ کھلی ہیں، ان کے کھلنے کا مطلب یہی ہے کہ یہ لوگ اب ٹیکس ادا کرنا شروع ہوگئے ہیں۔ حکومت ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لیے ڈیجٹلائزیشن پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے