اسلام آباد (پاک صحافت) دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بنگلادیش میں پاکستانی طلبہ محفوظ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے بنگلادیش کی خراب صورت حال کے تناظر میں وضاحت کی گئی ہے کہ ڈھاکا میں تمام پاکستانی طلبہ نہ صرف محفوظ ہیں بلکہ انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی مشن تمام ہم وطن طلبہ کے ساتھ رابطے میں ہے اور ڈپٹی ہائی کمشنر نے چٹاگانگ کا دورہ کرکے وہاں طلبہ کے ساتھ ملاقات بھی کی ہے۔ تمام طلبہ کو محفوظ مقامات پر ٹھرایا گیا ہے۔
دفتر خارجہ کے اعلامیے کے مطابق طلبہ کو ہائی کمیشن، سفیر کی رہائش گاہ اور کچھ دیگر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔