بم دھماکے میں پریس کلب کے صدر جاں بحق، 10 افراد زخمی

دھماکہ

خضدار (پاک صحافت) بلوچستان کے ضلع خضدار میں پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل ریموٹ کنٹرول بم کے حملے میں جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دھماکہ نیشنل ہائی وے پر سلطان ابراہیم خان روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے راہ گیروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سٹیشن ہاؤس آفیسر نے بتایا کہ نامعلوم افراد کی جانب سے خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا اور وہ اس وقت اپنے گھر سے یونیورسٹی جا رہے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ خضدار پریس کلب کے صدر پر چند ماہ قبل بھی ایک قاتلانہ حملے ہوا تھا۔

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے خضدار دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے