عبدالرحمان کیتھران

بلوچستان پولیس کا صوبائی وزیر عبدالرحمان کھیتران کے گھر پر چھاپہ

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان پولیس نے صوبائی وزیر مواصلات عبدالرحمان کھیتران کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس چھاپے کے دوران خواتین پولیس اہلکار بھی موجود تھیں۔ پولیس اہلکاروں کی جانب سے عبدالرحمان کھیتران کے مہمان خانے سمیت گھر کے دیگر حصوں کی تلاشی لی گئی ہے۔ پٹیل باغ میں عبدالرحمان کھیتران کی رہائشگاہ کو جانے والے راستے سیل کردیے گئے ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق پولیس کا چھاپہ خان محمد مری کے 5 بچوں کی بازیابی کے لئے مارا گیا ہے۔ اس سے قبل مقتولہ گراں ناز کے شوہر خان محمد مری کا کہنا تھا کہ وہ سردار عبدالرحمان کھیتران کے خوف سے روپوش ہے۔ محمد خان مری نے کہا کہ سردار عبدالرحمان کھیتران نے اس پر اپنے ہی بیٹے انعام شاہ کے خلاف جھوٹی گواہی دینے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

حالات آج بھی یقیناً خراب ہیں لیکن 6 ماہ میں بہتری آئی ہے۔ بلال اظہر کیانی

اسلام آباد (پاک صحافت) بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ حالات آج بھی یقیناً …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے