بلاول ہاؤس جمہوریت کی علامت ہے اور جمہوریت کا تحفظ کرتا رہے گا، فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بلاول ہاؤس جمہوریت کی علامت ہے اور جمہوریت کا تحفظ کرتا رہے گا۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کے بیان می ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔

تفصیلات کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی رہنما  علی زیدی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو جان کا  نہیں بلکہ جیل جانے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ دو پولیس اہلکار  دیکھ کر دیوار پھلانگ کر بھاگنے والا خود کو لیڈر سمجھتا ہے، عمران خان نے ملک کا وہ حشر کیا ہے جو بھینسا کانچ کے گھر کا کرتا ہے۔

واضح رہے کہ  پی پی ترجمان فیصل کریم کنڈی نے جاری اپنے ردعمل میں مزید کہا کہ عمران خان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں بلکہ انہیں  جیل جانے کا خطرہ ضرور ہے ، عمران خان کو جیل میں حوروں والا ٹیکہ ہر گز نہیں ملے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ کہ رانا ثناء اللہ انہیں جیل میں بھرپور سیکورٹی فراہم کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے