بلاول بھٹو کی تجویز پر چارٹر آف پارلیمنٹ بنانے کی قرارداد منظور

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی تجویز پر قومی اسمبلی میں چارٹر آف پارلیمنٹ بنانے کے لیے قرارداد منظور کر لی گئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے چارٹر آف پارلیمنٹ کی تجویز دے دی اور 16 رکنی کمیٹی کے قیام کی بھی منظوری دے دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ آج کمیٹی بنا دیتے ہیں تاکہ آج سے ہی کام شروع ہو جائے، بیرسٹر گوہر، آپ اجلاس ملتوی ہونے کے بعد میرے پاس آجائیے گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر، آپ اپنے دوستوں کو بتا کر آئیے گا کہ آپ کوئی سازش کرنے نہیں آرہے، قیادت بیٹھے یا نہ بیٹھےکیا ہم پارلیمنٹیرینز میثاق پارلیمنٹ پر سائن نہیں کرسکتے؟

ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کہتے ہیں کہ یہ سب میں نے کرایا ہے؟ پی ٹی آئی کے لوگ بتائیں کیا میں نے اچھا کردار ادا کیا ہے یا نہیں؟ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی پر لازمی بات کریں مگر ذاتیات سے نکل آئیں، پی ٹی آئی حکومت نے ہمارے ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے، جو واقعہ ہوا اس کی تہہ تک جانے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے