بلاول بھٹو نے 26 ویں ترمیم کی منظوری کیلئے بڑی محنت کی، چیئرمین سینیٹ

یوسف رضا گیلانی

اوکاڑہ (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے 26 ویں ترمیم کی منظوری کےلیے بڑی محنت کی۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ممبر جوڈیشل کمیشن نہ بنائے جانے پر بلاول بھٹو کی دل آزاری ہوئی ہے۔

واضح رہے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میں لوگ شامل ہورہے ہیں، کچھ شمولیت کا اعلان کریں گے۔ یوسف رضا گیلانی نے یہ بھی کہا کہ یہ سیاسی دھماکا نہیں، معمول کا سیاسی کام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے