بلاول بھٹو لاہور میں بھی کراچی جیسے اسپتال بنائیں گے، وقار مہدی

وقار مہدی

کراچی (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کے سینیٹر وقار مہدی نےکہا ہے کہ بلاول بھٹو کراچی جیسے اسپتال لاہور میں بھی بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال کے بیان پر ردعمل میں سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ بلاول بھٹو کراچی کی طرح لاہور میں بھی این آئی سی وی ڈی جیسے اسپتال بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بن کر لاہور میں بھی گمبٹ جیسا اسپتال بنائیں گے۔

واضح رہے کہ پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو وزیراعظم بن کر لاہور میں بھی کراچی کی طرح کا ٹراما سینٹر بنائیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ کراچی تبدیل ہوچکاہے،امن دشمنوں کی اجارہ داری کا باب بند ہو چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے