اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور افغان وزیرخارجہ کا فون پر رابطہ ہوا ہے جس میں دہشتگردی کو مشترکہ خطرہ قرار دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے کابل میں گزشتہ روز پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پاکستان اور افغانستان کے لیے مشترکہ خطرہ ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے افغانستان سے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر افغان وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دشمن افغانستان کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن وہ ان کا راستہ روکیں گے۔