شہباز شریف

بزدلانہ کارروائیاں دہشتگردی کیخلاف ہمارا عزم متزلزل نہیں کرسکتیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بزدلانہ کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف ہمارا عزم متزلزل نہیں کرسکتیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں دہشتگردوں کے پولیس تھانے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم متزلزل نہیں کرسکتیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حملے میں شہید ہونے والے ایف سی کے اہلکار کو خراج عقیدت اور بلندی درجات کی دعا بھی کی، وزیراعظم شہباز شریف نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے