شہلا رضا

بجٹ کے علاوہ بھی ہمارے ن لیگ سے تحفظات ہیں۔ شہلا رضا

لاہور (پاک صحافت) رہنما پیپلز پارٹی شہلا رضا نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ اب بھی کچھ ایشوز پر تحفظات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں انڈسٹری اور دکانوں پر بھی ٹیکس لگنا چاہیے، لیکن تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز سے متعلق تحفظات ہیں۔ مختلف شعبوں سے وابستہ کئی لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں نہیں لایا گیا۔

عام انتخابات کے نتائج کے بارے میں بات کرتے ہوئے شہلا رضا کا کہنا تھا کہ الیکشن کا رزلٹ کچھ بھی ہو پیپلز پارٹی لاہور میں موجود ہے۔ ہماری حکومت آتی تو ہم بجلی کے 300 یونٹ فری دیتے۔

انہوں نے کہا کہ ٹراسفر، پوسٹنگ پیپلز پارٹی کا ایشو نہیں تھا۔ مسلم لیگ (ن) نے کئی معاملات پر اپنی غلطی کو تسلیم کیا ہے، جاوید لطیف ہارنے کے بعد جو باتیں کر رہے ہیں انہیں ان کی پارٹی ہی تسلیم نہیں کر رہی۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے