امیر مقام

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے مشروط معافی کا بیان مکاری ہے۔ امیرمقام

اسلام آباد (پاک صحافت) امیر مقام کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے مشروط معافی کا بیان مکاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر سیفران انجینئر امیرمقام نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو سمیت 200 سے زائد فوجی تنصیبات پر حملوں کاماسٹر مائنڈ آج ثبوت مانگ رہا ہے، عمران خان 9 مئی کے اقبال جرم کے بعد ثبوت مانگ رہے ہیں، ثبوت تھے تو فوج نے اپنے اندر احتساب کیا، آپ کو کس بات پر معافی دی جائے؟ معافی کا بیان گُڈ ٹو سی یو کی امید پر دیا گیا ہے۔

امیرمقام کا مزید کہنا ہے کہ 9 مئی کے منصوبہ ساز کا ثبوت مانگنا چوری پر سینہ زوری ہے، عبرتناک انجام دیکھ کر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پاکستان کا شیخ مجیب ہونے کے موقف پر یوٹرن لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے