مراد علی شاہ

این ایف سی ایوارڈ پر تحفظات وفاق کے سامنے رکھ دیے۔ وزیراعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ پر تحفظات وفاق کے سامنے رکھ دیے۔

تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ این ایف سی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، وفاق نے اس معاملے میں تحفظات حل کرنے کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے بات کروں گا کہ کے الیکٹرک کے بورڈ میں سندھ حکومت کی نمائندگی ہو۔

سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں معیشت سے کھیل کھیلا گیا، ملک کو سنبھالنے میں دو سال لگے ہیں۔ پی ٹی آئی کے غلط فیصلے ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، ملک معاشی مسائل سے ابھی نکلا نہیں، نکلنے جارہا ہے۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ میثاق جمہوریت میں ججز کی سلیکشن کا طریقہ کار اور عدالت بننے کا عمل واضح ہے، پیپلز پارٹی کے منشور میں بھی آئینی عدالتیں شامل ہیں، کہا جارہا ہے عدالتیں کسی ایک شخص کے لیے بنائی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا پر بھاری ذمے داری ہے کہ وہ لوگوں تک اصل حقائق پہنچائے، پہلے صحافت کا اسٹینڈرڈ ہائی ہوتا تھا، اب ہر موبائل والا صحافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فلسطین

“وعدہ صادق 2” پاکستانی نے مسلمانوں کے دل موہ لئے

پاک صحافت پاکستان کے شمال سے جنوب تک، اس پڑوسی ملک ایران کے عوام کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے