ایف سی

ایف سی بلوچستان کی جانب سے بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں

کوئٹہ (پاک صحافت) ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے دیگر اداروں کے ہمراہ بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے اضلاع ڈیرہ بگٹی، صحبت پور، سوئی، ڈیرہ اللہ یار اور نواحی علاقوں میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے سیلاب نے مقامی آبادیوں کو نقصان پہنچایا۔ ضلع صحبت پور میں واقع اوچھ لنک کنال میں پڑنے والے شگاف کو بھرا گیا۔ مقامی آبادی کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا گیا۔ سیلاب متاثرین کیلئے ایف سی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا یے اور ضرورت مند خاندانوں میں فری راشن پیکجز تقسیم کئے گئے۔

سوئی اور ڈیرہ بگٹی میں بارشوں کی وجہ لوگوں کے مکانات اور چھتوں کو نقصان پہنچا۔ ایف سی کی جانب سے متاثرین کو ٹینٹس اور راشن فراہم کیا گیا۔ ڈیرہ اللہ یار میں واقع کنال سیم شاخ میں پڑنے والے شگاف کو بروقت بھرا گیا اور متاثرین کو پکا ہوا کھانا اور پانی مہیا کیا گیا۔ ہنہ اوڑک میں واقع برساتی نالے میں سیلاب کے پیش نظر ضروری مشنری اور دیگر آلات پہنچادیے گئے۔

ایف سی بلوچستان (نارتھ) اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے تمام قدرتی آفات میں بلوچستان کی عوام کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

یہ نہیں ہوسکتا کہ ترامیم پر کوئی نیا مسودہ آجائے اور حکومت اُس پر انگوٹھا لگا دے،  عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے