عارف علوی

ایران کا مشکور ہوں، انہوں نے مسلمانوں کا نام اونچا رکھا۔ عارف علوی

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ ایران کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مسلمانوں کا نام اونچا رکھا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ اسرائیل اتنا بڑا ظلم کر رہا ہے اسے روکنا چاہئے، اسرائیل غنڈوں کی طرح مسلمان ممالک کو تباہ کر رہا ہے، مسلمان ممالک کو بھی کھڑے ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم کا موقف یہی تھا کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے، جمہوریت کی پامالی ہو رہی ہے، کیا ضرورت تھی اس وقت 63 کو دیکھنے کی، جعلی اسمبلی اس قابل نہیں کہ ترمیم کر سکے۔

عارف علوی نے کہا کہ بھٹو کے خاندان سے ہی کہیں آئین کو آگ نہ لگ جائے، یہ ظالمانہ طریقے سے ملک کا نظام چلا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی سمیت کسی کو آئین کے تحت ریلیف نہیں ملا۔

سابق صدر مملکت کا کہنا تھا کہ رجیم چینج کرنے والوں کے ساتھ انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ آئین کا نام باقی رکھیں گے، تحریک انصاف پُرامن جماعت ہے، ہر جلسے میں پولیس اس کے کارکنوں پر تشدد کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پی ٹی آئی کے قافلے سے پولیس پر آنسو گیس شیل فائر ہوئے، 120 افغانی پکڑے گئے، محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پی ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے