پشاور (پاک صحافت) اسلم غوری کا کہنا ہے کہ اہل لاہور نے نیازی بیانیے کو مسترد کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے ترجمان اسلم غوری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند سو لوگ لاہور جیسے بڑے شہر میں، اس سے بڑی پی ٹی آئی کی کوئی شکست نہیں۔ عمران کے خطاب سے اس کی شکست اور خوف عیاں تھا، عمران نیازی کا جھوٹا بیانیہ مزید نہیں چلے گا۔
جے یو آئی (ف) کے ترجمان اسلم غوری نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام جاگ چکے ہیں، اب کوئی اس کے جھانسے میں نہیں آئے گا۔ عمران نیازی کے دامن میں جھوٹ، فراڈ اور الزام تراشیوں کے سوا کچھ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے صبح اور شام بدلتے بیانیے اس پروجیکٹ کی ناکامی کی نوید ہے۔
Short Link
Copied