ناصر حسین شاہ

اگر وفاقی حکومت ہماری ہوتی تو300 یونٹ بجلی مفت مہیا کرتے۔ وزیر توانائی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیر توانائی سندھ ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت ہماری ہوتی تو300 یونٹ بجلی مفت مہیا کرتے۔

تفصیلات کے مطابق ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کا بجٹ عوام دوست ہوگا، کوشش کریں گے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے، سندھ اور بلوچستان میں عوام کو سستی بجلی فراہمی کے منصوبے کام کررہے ہیں۔

صوبائی وزیر سندھ نے کہا کہ 100 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو متبادل ذرائع سے مفت بجلی فراہم کی جائے گی، سندھ میں سولر پلیٹ بنانے کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عقیل ملک

سنی اتحاد کونسل والے کس منہ سے مخصوص سیٹیں مانگ رہے ہیں۔ ترجمان حکومتی قانونی امور

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان حکومتی قانونی امور کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے