رانا ثناءاللہ

اگر ملک صحیح راستے پر گامزن ہوا تو اسٹیبلشمنٹ اپنے کردار تک محدود رہنے کو تیار ہے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ اگر ملک صحیح راستے پر گامزن ہوا تو اسٹیبلشمنٹ اپنے کردار تک محدود رہنے کو تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا کہ میں یہ بات پورے یقین اور مکمل معلومات کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ موجودہ اسٹیبلشمنٹ کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے۔ بات چیت جمہوریت کی بنیاد ہے، مخالف کی بات کا احترام کرنا ہی جمہوریت ہے، لیکن دوسری طرف (پی ٹی آئی) کی جانب سے کہا گیا کہ ہم نے بات نہیں کرنی۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم کبھی نہیں کہتے کہ ہم نہیں بیٹھیں گے، تاہم جب حزب اختلاف (پی ٹی آئی) مسلسل کہتی ہے کہ ہم بات نہیں کریں گے۔ حالانکہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے فلور پر انھیں بات چیت کے ذریعے معاشی اور سیاسی مسائل حل کرنے کی پیشکش کی تھی، لیکن اس کے باوجود ان کا ارادہ ایک ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایک ایسی پوزیشن میں ہیں جہاں ان کی پارٹی اقتدار میں ہے اور وزیراعظم ان کی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کی بیٹی پنجاب کی وزیراعلی ہیں۔ ان کا کام حکومت کی قیادت کرنا اور مشورہ دینا اور اپنا تجربہ دینا ہے، وہ یہ کردار ادا کر رہے ہیں اور ہر وفاقی معاملے میں ان کی رائے ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے