اپنے دام میں خود ہی آگئے، وقت نے ایسا پلٹا کھایا، آج میرے پاس اڈیالا میں بند ہے۔ مریم نواز

مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے مکافات عمل کے دام میں خود ہی آگئے، وقت نے کیسا پلٹا کھایا ، آج وہ اڈیالا میں میرے پاس بند ہے، میں نے کبھی ان کا اے سی بند کرنے، کھانوں پر اعتراض نہيں کیا۔

تفصیلات کے مطابق آسان کاروبار پروگرام کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا ہے کہ اسکیم بعد میں لانچ ہوتی ہے، ہم گراؤنڈ پر پہلے لاتے ہیں، کچھ لوگوں کو تین کروڑ، کچھ کو 50 لاکھ قرضہ ملا ہے، ایک مہینے کے اندر ہم پہلے قرضے دینے جارہے ہیں، دس لاکھ سے 3 کروڑ روپے قرض کی اسکیم ہے، قرض پر کوئی سود نہیں لے رہے ہیں۔ قرض کیلئے کوئی سفارش نہیں، میرٹ پر قرضے مل رہے ہیں، 100 فیصد میرٹ پر یہ قرضے دیے جارہےہیں، قرضے عوام کو مل رہے ہیں اور خوشی مجھے ہو رہی ہے، ہم نوجوانوں کو کاروبار کے لیے بلا سود قرض فراہم کر رہے ہیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نوکریاں پیدا کرنا آسان کام نہیں، ایک سال میں پاکستان کی معیشت میں بہتری آئی ہے، لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہورہاہے، جب حکومت میں آئے مہنگائی 38 فیصد تھی جو اب 4 فیصد پرہے، ہر روز میری کوشش ہوتی ہے کہ آٹا مہنگا نہ ہو، پنجاب میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں آٹا سستا ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ایک لاکھ 85 ہزار درخواستیں 10 لاکھ قرض کے لیے آئی ہیں، 71 ہزار درخواستیں تین کروڑ روپے قرض کے لیے آئی ہیں، جنھیں قرض دیا جارہا ہے، ان کی تعداد روز معلوم کروں گی، جتنا کاروبار بڑھے گا لوگوں کو ملازمتیں ملیں گی، اپوزیشن کچھ بھی کہتی رہے، پاکستان ٹیک آف پوزیشن میں آچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے