آرمی چیف کی ملتان گیریژن میں جوانوں سے ملاقات

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ

ملتان (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملتان گیریژن میں جوانوں سے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملتان گیریژن میں افسران اور جوانوں سے ملاقات کی ہے۔ اس دوران آرمی چیف نے مادر وطن کی خدمت کیلئے فارمیشنز کی غیر معمولی پیشہ وارانہ قابلیت کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسٹرائیک فارمیشنز کے دستوں کے ساتھ بھی بات چیت کی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی نے کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے