شہباز شریف

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا تعاون قابل تحسین ہے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا تعاون قابل تحسین ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی جمہوریہ چین کے 75ویں یوم تاسیس پر اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے چینی قیادت اور عوام کو چین کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی۔ دونوں ملکوں کی دوستی ہمالیہ سے اونچی اور سمندر سے گہری ہے، چین کا یوم تاسیس مشترکہ طور پر منانا خوش آئند ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک فیز 2 کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان بی ٹو بی روابط بڑھیں گے۔ سی پیک فیز 2 سے آئی ٹی، معدنیات اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے علاقائی اور عالمی امن کے لیے ہمیشہ احسن کردار ادا کیا۔ پاکستان ہانگ کانگ، تائیوان اور دوسرے عالمی امور پر چین کی حمایت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میں نہیں سمجھتی کہ بانیٔ پی ٹی آئی پنجاب میں مقبول ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کے لوگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے