اُمید ہے الیکشن ترمیمی بل سینیٹ سے بھی پاس کیا جائے گا، بلال اظہر کیانی

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ اُمید ہے الیکشن ترمیمی بل سینیٹ میں بھی زیر غور لایا جائے گا اور پاس کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ آج الیکشن ترمیمی بل قومی اسمبلی نے پاس کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستیں اسی جماعت کو دی جائیں گی جس نے الیکشن لڑا ہو۔ بلال اظہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی تو اس کیس میں پارٹی ہی نہیں تھی اس کو ریلیف دیا گیا۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ہے۔

اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے انتخابات ایکٹ ترمیم بل پر کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کی جبکہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل زیرِ غور لانے کی تحریک ایوان میں منظور کی گئی۔ تحریک بلال اظہر کیانی نے پیش کی جبکہ اپوزیشن نے اس کی مخالفت کی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے