اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ ریفرنس کا فیصلہ آنے کے بعد بھی مذاکرات چلتے رہیں گے، اس میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مذاکرات ہو رہے ہیں، ان میں اونچ نیچ بھی آتی رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کا ایک تلخ بیان بھی آیا، اُنہوں نے وزیرِ اعظم سے متعلق اچھے ریمارکس نہیں دیے تھے۔
عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم سے متعلق اچھے ریمارکس نہ ہونے کے باوجود بھی مذاکرات چلتے رہے۔ پہلی میٹنگ میں طے کیا تھا کہ باہر کے عوامل کو مذاکرات پر اثر انداز نہیں ہونے دیا جائے گا۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ وقاص اکرم کا بھی بیان تھا کہ ریفرنس کا جو بھی فیصلہ آیا مذاکرات تعطل کا شکار نہیں ہوں گے۔
Short Link
Copied