اماراتی سفیر کی وزیرِ اعلیٰ سندھ سے ملاقات

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی سے ملاقات ہوئی ہے۔ سید مراد علی شاہ اور حماد عبید الزابی کی ملاقات میں یو اے ای کے کراچی میں قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی اور دیگر بھی شریک ہوئے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سرمایہ کاری، تجارتی روابط، دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر بات چیت ہوئی۔ ان کا کہنا ہے کہ سندھ میں کھجور کی معیاری کاشت کاری پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر سندھ کے وزیرِ اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں اعلیٰ قسم کی کھجور کے باغات لگانا چاہتے ہیں، سندھ حکومت نجی شعبے کے تعاون سے کھجور کی کاشت بڑھانا چاہتی ہے۔ سفیر حمد عبیدالزابی نے تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے