کراچی (پاک صحافت) سابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن 90 دن میں انتخابات کرانے کا پابند ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا مقصد ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں، وقت پر انتخابات کیلئے مردم شماری کو منظور کیا، مردم شماری سے قومی اسمبلی کی نشستوں میں تبدیلی نہیں آئے گی۔
مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ آئین میں واضح لکھا ہے کہ الیکشن 90 دن میں ہوں گے، حلقہ بندیوں کی کوئی ضرورت نہیں، الیکشن 90 دن کے اندر کرائے جانے چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن 90 دن میں انتخابات کرانے کا پابند ہے، سی سی آئی اجلاس سے پہلے انتخابی فہرستیں بن چکی تھیں۔