پارلیمنٹ

الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت کے دستخطوں کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا کر دیا۔ جس کے بعد الیکشن ایکٹ میں کی گئی نئی ترامیم نافذ العمل ہونے یا نہ ہونے کی بحث ختم ہوگئی۔ خیال رہے کہ سینیٹ سیکرٹریٹ نے نئے قانون کا باقاعدہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

بل پر صدر مملکت کے دستخط کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا۔ صدر مملکت نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر جمعرات کو دستخط کیے تھے۔ گزٹ نوٹیفکیشن کے اجرا کے ساتھ ہی نیا قانون فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا۔ خیال رہے کہ 6 اگست کو قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء کثرت رائے سے منظورکرلیا تھا۔

ترمیمی بل کے مطابق انتخابی نشان کے لئے کے حصول سے قبل پارٹی سرٹیفکیٹ جمع نہ کرانے والا امیدوار آزاد تصور ہو گا، مقررہ مدت میں مخصوص نشستوں کی فہرست جمع نہ کرانے کی صورت میں کوئی سیاسی جماعت بعدازاں مخصوص نشستوں کی حقدار نہ ہوگی۔ کسی بھی امیدوار کی جانب سے مقررہ مدت میں ایک مرتبہ کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اظہار ناقابل تنسیخ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے