ایاز صادق

اسپیکر چیمبر میں حکومت اور اپوزیشن ارکان کی ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کے چیمبر میں حکومت اور اپوزیشن ارکان کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں اپوزیشن وفد میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر اور عامر ڈوگر شریک تھے جبکہ حکومت کی جانب سے رانا ثناء اللّٰہ اور خالد مگسی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے سے متعلق مشاورت ہوئی۔ اس کے علاوہ ملاقات میں مشترکہ اجلاس سے متعلق فریقین کے درمیان گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں بلوچستان کی صورتِ حال پر اتفاقِ رائے پیدا کرنے کے لیے تجاویز پر غور کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کے استعفے پر اپوزیشن اور حکومتی وفد میں مشاورت ہوئی۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ قومی اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ میں آج اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتا ہوں، یہ بات میں نے کسی کو نہیں بتائی آج ابھی اس پریس کانفرنس میں بتا رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے